وقار یونس کے گھر صف ماتم بچھ گئی

12 Sep, 2020 | 10:16 PM

Arslan Sheikh

( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کے والد طویل علالت کے بعد دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے، وہ کافہ عرصہ سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ وقار یونس کو والد کے انتقال کی خبر آسٹریلیا میں ملی، دورہ انگلینڈ کے بعد وہ آسٹریلیا چلے گئےتھے، جہاں انہوں نے خود کو قرنطینہ کیا ہوا تھا۔ اطلاع ملتے ہی وقار یونس سڈنی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ 

وقار یونس کی اہلیہ نے ایک ٹویٹ میں پیغام دیا کہ وقار یونس ہوٹل قرنطینہ سے ہی پاکستان واپس چلے گئے اور ان سے ہماری ملاقات نہیں ہو سکی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا جب ایک شخص تنہا روتا ہے اور کچھ بھی کرنے سے قاصر ہو وہ عمل بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔   

مزیدخبریں