اورنج ٹرین کے کرائے میں مزید اضافے کا فیصلہ

12 Sep, 2020 | 05:37 PM

Arslan Sheikh

( علی رامے ) اورنج ٹرین کے منظور ہونے والے کرائے میں دس روپے مزید اضافے کا فیصلہ، اورنج ٹرین کا کرایہ پچاس روپے مقرر کرنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کابینہ کو سمری ارسال کردی گئی۔

اورنج ٹرین کے کرائے میں اضافے کا معاملہ ایک بار پھر ایوان وزیر اعلی میں گردش کررہا ہے۔ سمری میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمنٹیرین کی تجاویز کو شامل کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹیرین نے اورنج ٹرین کا کرایہ چالیس سے پچاس مقرر کرنے کا کہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج ٹرین کا کرایہ چالیس روپے مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔ کابینہ کے اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی سمری پر جائزہ لیا جائے گا۔ حکام کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد اورنج ٹرین کا کرایہ 40 سے 50 روپے مقرر کردیا جائے گا۔

یاد رہے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ دسمبر 2017 میں مکمل ہونا تھا تاہم شہباز شریف دور میں افتتاح کے باوجود تاحال یہ سہولت لاہور کے شہریوں کو میسر نہیں آ سکی۔ اورنج ٹرین کو ایک بار پھر آزمائشی طور پر چلایا گیا تاہم شہریوں کو مزید انتظار کا وقت دے دیا گیا جس کے دوران ٹرین کو تجرباتی طور پر چلا کر ٹریک سمیت دیگر تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں