سٹی42: تھانہ گارڈن ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ، ڈیوٹی پر موجود اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گارڈن ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ، ڈیوٹی پر موجود اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی)نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، انوسٹی گیشن ونگ کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی عبدالمجید ایک سال سے تھانے میں تعینات تھے ، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
ساتھی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) عبدالمجید 1 سال سے تعینات تھا اور اے ایس آئی مجی ذہنی طورپرپریشان رہتا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی اختر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس کی وجہ سے اس کا گھریلو جھگڑا چل رہا تھا۔
واضح رہے کہ عدم برداشت کی جگہ ہمارے رویوں میں ختم ہوچکی ہے ایک دوسرے کی جان لینا عام ہوگیا، معمولی سی تلخ کلامی پر صورت حال سنگین رخ اختیار کرلیتی ہے جس کی وجہ سے کئی بچے یتیم،بے گھر اور بے آسرا ہوجاتے اور عمر بھر ذلت وخواری میں گزار دیتے ہیں، گھریلو ناچاکی، بے راہ روی اور ازدواجی زندگی میں غلط فہمیوں کے سبب قتل اور خودکشی کے واقعات میں میں اضافہ ہو رہا ہے، ایسا ہر گھر میں تو نہیں لیکن موجودہ دور میں ایسا ہونا عام ہوتا چلا جارہا ہے۔