گاڑی مالکان ہوجائیں ہوشیار

12 Sep, 2019 | 01:32 PM

Sughra Afzal

(جمال الدین) گاڑی مالکان ہوجائیں ہوشیار، شہر میں ایک بار پھر گاڑیوں کے شیشے چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہو گیا۔

لاہور میں ایک بار پھر گاڑیوں کے شیشے چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا ہے اور گاڑیوں کے قیمتی شیشے چوری ہو نا شروع ہو گئے ہیں، اسی طرح کا ایک واقعہ جوہر ٹائون میں پیش آیا جہاں چور شہری کی گاڑی کے مہنگے شیشے اتار کر فرار ہوگیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں منظم انداز میں کام کرتے ہوئے چوروں کو صاف طورپر دیکھا جا سکتا ہے، گاڑی کے مالک عبدالخالد نے تھانہ جوہر ٹاؤن میں درخواست دائر کر رکھی ہے مگر پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود تاحال چوروں کو گرفتار نہیں کر سکی۔

کاروں کے شیشے چوری کی وارداتیں ایک بار پھر بڑھ رہی ہیں، مہنگی گاڑیوں کے قیمتی شیشے چوری کرنا چوروں کیلئے منافع بخش دھندہ بن چکا ہے۔

مزیدخبریں