لاہور کے 800 ڈاکٹروں کو ںوٹس جاری

12 Sep, 2019 | 12:07 PM

Sughra Afzal

 (رضوان نقوی) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈاکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے مہم شروع کردی۔

چیئرمین پی آراے جاوید احمد کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی نے  1500سے زائد کنسلٹنسی فیس لینے والے شہرکے800 ڈاکٹرزکو نوٹس جاری کردیئے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں میڈیکل کنسلٹنسی سروسز پر سیلز ٹیکس عائد ہوا تھا،تاہم ڈاکٹرز تاحال پی آراے کو ٹیکس ادائیگی نہیں کررہے تھے، جس کی وجہ سے انہیں نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

میڈیکل کنسلٹنسی سروسز کی مد میں ماڈل ٹاؤن کی پہلی خاتون ڈاکٹر بشریٰ علی ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہوگئی ہیں۔

مزیدخبریں