یکم محرم، لاہور بھر کی امام بارگاہوں میں مجالس کا اہتمام

12 Sep, 2018 | 09:52 PM

Shazia Bashir

 عرفان ملک: لاہور پولیس کے اعلٰی افسران نے شہر بھر میں مجالس و جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے ڈویژن کی مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی انتظامات کو چیک کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی۔

ایس پی سیکورٹی کے مطابق شہر میں پانچ ہزار سے ذائد مجالس اور جلوسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے لیے تمام مجالس اور جلوسوں کو سیکورٹی کے اعتبار سے تین کیٹیگریز میں تقسیم کر کے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جس کے مطابق تمام ایس پیز کو ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایس پیز تمام مجالس و جلوسوں کے مقامات پر لائیٹنگ، پارکنگ و سبیل کے انتظامات کی خود نگرانی کریں گے، مجالس و جلوسوں کے شرکاء کو تین سطحی سکیورٹی حصار میں جسمانی تلاشی کو یقینی بنانے کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

مزیدخبریں