عرفان ملک: ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو کوریا بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس کے مطابق ایف آئی اے نے انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اسی سلسلے میں ایف آئی اے نے ڈیفینس میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم حافظ روف کو گرفتار کر لیا جو کہ ایک شہری کو کوریا بھجوانے کے لیے ساڑھے پانچ لاکھ روپے بٹور چکا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے بھی متعدد افراد کو غیر قانونی طور پر بیرون ممالک بھجوا چکا ہے۔