شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے لندن روانہ

12 Sep, 2018 | 05:08 PM

Shazia Bashir

سٹی42:  مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے لندن روانہ ہوں گئے۔

شہباز شریف لندن جانے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شہباز شریف لندن پہنچے گے جہاں کل بعد نماز ظہر بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی جس کے بعد میت تدفین کے لیے پاکستان لائی جائے گی۔

دوسری جانب پے رول پر اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جاتی امرا میں موجود جہاں ان کے رشتے دار اور (ن) لیگی رہنماؤں کی آمد جاری ہے۔ سابق وزیراعظم، ان کی صاحبزادی اور داماد کے پے رول پر رہائی کے دورانیہ میں پنجاب کابینہ کی جانب سے اضافہ کا امکان ہے جب کہ شریف فیملی نے رسم قل تک 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی درخواست کی ہے۔

مزیدخبریں