تبدیلی کی ہوا نےپسماندہ علاقوں کی طر ف رُخ کر لیا

12 Sep, 2018 | 11:45 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

قذافی بٹ : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبے اور ڈیرہ غازی خان کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا ، اجلاس میں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ کو پوری طرح متحرک ہونا ہوگا، اب کاغذی کارروائی نہیں چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبے اور ڈیرہ غازی خان کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی جی خان سمیت تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ گائنی اور آئی سی یو بنائے جائیں گے، پسماندہ علاقوں میں گائنی وارڈز کو بالخصوص اپ گریڈ کیا جائے، ہیلتھ کونسل کے نام ہسپتال کے باہر بورڈ پر آویزاں کئے جائیں ، بچوں اور خواتین کے لیے پارک بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

چھوٹے شہروں اور قصبوں میں لیڈیز اور چلڈرن پارک قائم کیے جائیں گے،ہر یونین کونسل میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایک فلٹریشن پلانٹ بھی لگایا جائے گا، قبائلی علاقوں میں پنجاب بینک سافٹ برانچز قائم کرے گا،تمام ڈویژن کے مواصلاتی رابطے بہتر بنانے کے لئے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی،بارڈر ملٹری پولیس میں سٹاف اور وسائل کی کمی پوری کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پسماندہ علاقوں میں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ترقیاتی سکیموں کے بارے میں غلط اعداد و شمار پیش کرنے والوں کے خلاف کارروا ئی ہوگی۔

مزیدخبریں