ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"خاتون صدر" کے آئیڈیا سے خوفزدہ امریکی مردوں پر باراک اوباما کی تند تنقید

Barak Obama on Male Chauvinism, Idea of Woman President , city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  امریکا کے ڈیموکریٹ لیڈر اور  سابق صدر باراک اوباما نے "میل شاونزم" کے زیر اثر کمیلا ہیرس کو ووٹ نہ دینے کی باتیں کرنے والے افریقین امریکن مردوں کی سختی سے مذمت کر ڈالی۔ باراک اوباما جو امریکہ کے پہلے افریقین امریکن صدر بنے تھے، آج انہوں نے اپنے افریقین امریکن بھائیوں کو مخاطب کر کے کہا کہ یہ قابل قبول نہیں ہے کہ بعض سیاہ فام لوگ کملاہیرس کو اس لیے ووٹ نہیں دینا چاہتے کیونکہ وہ خاتون ہیں اورکملا ہیرس کی جگہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کا سوچ رہے ہیں

پٹسبرگ میں ایک چھوٹے الیکشن آفس میں سیاہ فام ڈیموکریٹس کے چھوٹے سے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے اوبامہ نے کہا کہ ہیرس کی مہم کے حوالے سے جوش کی کمی خاص طور پر سیاہ فام بھائیوں میں زیادہ نمایاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ شاید یہ سوچ رہے ہیں کہ کسی ایسے شخص کی حمایت کریں جو آپ کی تضحیک کرتا آیا ہے، کیونکہ آپ سمجھتے ہیں کہ یہی طاقت یا مردانگی کی نشانی ہے؟ خواتین کو کم تر سمجھنا؟ یہ بالکل ناقابلِ قبول ہے۔

اوباما نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ اتنا پیچیدہ نہیں جتنا کچھ لوگ بنا رہے ہیں اور اکثر یہ صنفی امتیاز سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ بہانے تراش رہے ہیں، اور مجھے اس سے پرابلم ہے، جب میں مردوں سے براہِ راست بات کرتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ شاید آپ ایک "خاتون صدر "کے  آئیڈیا سے مطمئن نہیں ہیں اور اسی لیے دوسرے بہانے بنا رہے ہیں۔

ادھر  سفید فام نسل پرستی کے کھلے پرطچارک اور خواتین کی تحقیر کرنے کے عادی ریپبلکن صدارتی امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی  ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا اور کہا کملا ہیرس کو کسی صورت صدر منتخب ہونے نہیں دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی امیگرینٹس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔