سٹی42: بھارت نے بنگلہ دیش کے ساتھ ٹی ٹونٹی میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فارمیٹ کا دوسرا بڑا اسکور بنادیا۔ انڈیا کےسنجو سیمسن نے 111 رنز 47 گیندوں میں بنا ڈالے۔
بھارت کے شہر حیدرآباد میں مہمان ٹیم بنگلہ دیش کے ساتھ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کے باؤلرز کی غیر معمولی پٹائی کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 297 رنزبنائے۔
سنجو سیمسن نے47 گیندوں پر 111 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ اس طرح انہوں نے 19 گیندوں سے 92 رنز بنائے اور بہت سی ڈوٹ بالز بھی کھیلیں۔
انڈیا کے سوریا کمار نے 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔
ہریدک پانڈیا نے بھی مرتے کو مارے شاہ مدار کے مصداق بنگلہ باؤلرز لہمقدور بھر پٹائی کی اور 18 گیندوں سے 47 رنز بنائے، جن میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے
انڈیا کے آج کے 297 رنز ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں نیپال کے 314 رنز سے 17 رنز پیچھے ہیں لیکن فرق یہ ہے کہ نیپال کی نو آموز ٹیم کے بیٹرز کا سامنا خود سے بھی بہت کمزور کرکٹ ٹیم منگولیا کے باؤلرز سے تھا اور انڈیا نے آج خود کے برابر کی ٹیم بنگلہ دیش کے ساتھ کھیل کر بڑا مجموعہ بنایا ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی پائینئیر ٹیموں میں شمار کیا جاتا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 314 رنزبنانےکا ریکارڈنیپال نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں منگولیا کے ساتھ کھیلتے ہوئے بنایا تھا۔ اس سے کم سکور کا ریکارڈ افغانستان کا تھا
منگولیا کے ساتھ کھیلتے ہوئے نیپال کے کوشال مالا نے 34 گیندوں پر ناقابلِ شکست 137 رنز بنائے تھے جبکہ دیپندرہ سنگھ نے 9 گیندوں پر ناقابلِ شکست 50 رنز بنائے تھے، کپتان روہت پاؤڈل نے 27 گیندوں سے 61 رنز اسکور کیے تھے۔
نیپال سے پہلے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں افغانستان کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ تھا۔ افغانستان نے فروری 2019 میں آئر لینڈ کے ساتھ میچ میں 3 وکٹوں پر 278 رنز بنائے تھے۔
روی بشونی کی بھی سنی گئی
لیکن حیدر آباد کی بیٹنگ وکٹ نے صرف بیٹرز کو ہی نہال نہیں کیا بلکہ انڈیا کے ابھرتے باؤلر روی بشونی کی بھی آج یہاں سنی گئی اور وہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اپنی 50 ویں وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
بعد مین روی بشونی نے کہا، حیدرآباد ایک مشکل وکٹ ہے لیکن آپ کو اسے قبول کرنا ہوگا اور اسی میں سے کامیابی کا راستہ تلاش کرنا ہو گا۔
میچ کے دوران 50 T20I وکٹیں لینے والے بشنوئی نے میچ کے بعد کہا، "اس سنگ میل پر پہنچ کر خوشی ہوئی۔ میں دباؤ میں نہیں تھا لیکن آج رات ملنے والے موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتا تھا،‘‘ "میں جانتا تھا کہ شانتو جلد ہی ریورس سویپ کھیلے گا کیونکہ اسے یہ پسند ہے۔ میں نے اسے پہلے ایسے کھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔