حماس سات اکتوبر والے حملے کیلئے ایک سال پہلے سے تیار تھی

12 Oct, 2024 | 09:19 PM

Waseem Azmet

سٹی42;  نیو یارک ٹائمز  نے انکشاف کیا ہے کہ حماس نے اصل میں 2022 کے موسم خزاں میں اسرائیل پر ایک بڑا سرحد پار حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن ایران اور حزب اللہ کو شامل کرنے کی کوشش میں حماس کی قیادت نے  گزشتہ سال 7 اکتوبر تک  اس حملے کو مؤخر کیا۔  نیویارک ٹائمز نے  غزہ میں حماس کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ 

حزب اللہ کو قائل کرنے کے لیے، حماس کے رہنماؤں نے اسرائیل کی "اندرونی صورت حال" کا حوالہ دیا - جو کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے اندر سیاسی جماعتوں کی نیتن یاہو حکومت کے عدالتوں کے اختیارات کے متعلق قانون منظور کروانے کی کوششوں پر  سیاسی بدامنی کا حوالہ  دیا اور یہ دلیل دی کہ  ایک اہم وجہ کے طور پر وہ "ایک تزویراتی جنگ کی طرف بڑھنے پر مجبور تھے۔"  

ٹائمز کے مطابق، یہ محسوس کرنے کے باوجود کہ اسے حزب اللہ اور ایران کی حمایت حاصل ہے، حماس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اسرائیل کے نئے فضائی دفاعی نظام کو انسٹال کرنے سے پہلے اسے تنہا حملہ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ حماس مبینہ طور پر اسرائیل-سعودی تعلقات  کو معمول پر لانے کے لیے امریکی حمایت یافتہ اقدام میں خلل ڈالنے کی خواہش سے بھی متاثر ہوئی تھی۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس کے رہنماؤں نے دو سالوں میں اسرائیل کے ساتھ بڑی جھڑپوں سے بچنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 7 اکتوبر کے حملے سے پہلے "دشمن کو یہ باور کرایا جائے کہ غزہ میں حماس پرسکون چاہتی ہے۔" ٹائمز نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے رہنماؤں نے دہشت گرد گروپ کے اس وقت کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو "بڑے منصوبے" کے بارے میں بریف کیا تھا - حماس کے حملے کے منصوبوں کا کوڈ نام۔

مزیدخبریں