ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نکاراگواکا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا

Nicaragua, city42, Israel Palestine Conflict, Hezbollah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  نکاراگواکا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا ۔ نکاراگوا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ دے گی، جس سے غزہ  جنگ کے دوران عالمی سطح پر  اسرائیل کی بڑھتی ہوئی تنہائی میں اضافہ ہو گا۔

نکاراگوا کی نائب صدر روزاریو موریلو نے جمعہ کو ریاستی میڈیا کے سامنے اس اقدام کا اعلان کیا جبکہ نکاراگوا کی  کانگریس نے 7 اکتوبر کو غزہ جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد یہ جنگ بند کرنے  کا مطالبہ کیا ہے۔
نائب صدر مریلو، جو صدر ڈینیئل اورٹیگا کی اہلیہ ہیں، نے کہا کہ ان کے شوہر نے حکومت کو ہدایت کی ہے  کہ "اسرائیل کی فاشسٹ حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع کردے۔"

یہ اعلان بڑی حد تک علامتی ہے، کیونکہ نکاراگوان کے دارالحکومت مناگوا میں اسرائیل کا کوئی رہائشی سفیر  موجود ہی نہیں ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔

نکاراگوا کے صدر ڈینئیر اورتیگا بائیں بازو کے پرانے لیڈر ہیں جو 2007 سے صدر کی حیثیت سے نکاراگوا کو چلا رہے ہیں اور اس سے پہلے  1979 سے 1990 تک گیارہ سال وہ نکارا گوا کی قومی ری کنسکیلئیشن  جنتا کے کوآرڈینیٹر اور بعد ازاں  صدر کی حیثیت سے ملک کو چلاتے رہے۔ نکاراگوا کو خطہ میں امریکہ مخالف مؤقف رکھنے والے ممالک میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ 

ڈینئیل ارتیگا کی بیگم کی جانب سے  یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل غزہ میں  جنگ کے ساتھ لبنان  میں  بھی زمینی جنگ چھیڑ چکا ہے۔  ہے۔

 فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی حملوں پر   نکاراگوا کی حکومت کی جانب سے پہلے بھی شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔

نکاراگوا حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ نکارا گوا کے تعلقات میں دراڑ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے ہے۔

نکاراگوا  کی قانون ساز کانگریس نے غزہ میں ایک سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایکشن لینے کی قرار داد بھی منظور کی تھی اور کہا تھا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات لبنان تک پہنچ چکے ہیں، اس کے علاوہ شام، یمن اور ایران کے لیے بھی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ 

 7 اکتوبر س کو اسرائیل میں حماس کے  حملوں اور سینکڑوں افراد کو اغوا کر کے یرغحمال بنا لینے کے واقعہ  کے فورراً بعد سے  غزہ اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی  فوجی کارروائیوں میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی  مارے جا چکے اور  ایک لاکھ  افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

دو ہفتوں سے اسرائیل نے فلسطین کے بعد لبنان میں بھی فضائی اور زمینی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔

نکارا گوا سے قبل کولمبیا اور ترکیہ بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر چکے ہیں۔