ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے 7 پاکستانی ماہی گیر رہا کر دیئے

 بھارت نے 7 پاکستانی ماہی گیر رہا کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : بھارت نے گرفتار ہونے والے 7 پاکستانی ماہی گیر رہا کر دیئے ۔ 

رہائی پانے والے ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد ماہی گیروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کیلئے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔ 

 ایدھی ترجمان کے مطابق بھارت سے رہائی پانے والوں میں گل شیر، ثمر، غلام مصطفیٰ، راجن ، سوگنجو (Soganju)، عبداللہ اور اللہ بچایا شامل ہیں ۔ 

 ایدھی ترجمان نے بتایا ہے کہ ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی حکام نے گرفتار کیا تھا۔ ماہی گیروں کو کل ایدھی فاؤنڈیشن کی خصوصی گاڑی کے ذریعے کراچی روانہ کیا جائے گا ۔