جمال الدین جمالی : عدالت نے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ کو روڈ بلاک کرنے کے مقدمہ سے بری کر دیا ۔
کینٹ کچہری لاہور میں سردار لطیف کھوسہ کے خلاف روڈ بلاک کرنے کے مقدمہ کی آج سماعت ہوئی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز احمد نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کو مقدمہ سے بری کر دیا ۔
عدالت نے ناکافی شہادتوں کے باعث مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ۔
واضح رہے کہ سردار لطیف کھوسہ کے خلاف تھانہ شمالی میں مقدمہ درج تھا، مقدمہ سردار لطیف کھوسہ اور دیگر کے خلاف سڑک بلاک کرنے پر کیا گیا تھا ۔