لاہور؛ 9 ماہ کے دوران مویشی اور سائیکل چوری کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ

12 Oct, 2024 | 05:34 PM

اسرار خان : لاہور میں مویشی اور سائیکل چور بھی کسی سے پیچھے نہ رہے ، رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مجموعی طور پر مویشی چوری کے 927 مقدمات درج ہوئے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے 9 ماہ کے اندر 265 سائیکلیں چور لے اڑے ۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق مویشی چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 307 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن مویشی چوری کی 231 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن مویشی چوری کے 215 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ اس کے علاوہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 77، سول لائنز ڈویژن میں مویشی چوری کے 52 مقدمات درج کئے گئے، سٹی ڈویژن میں 9 ماہ کے دوران مویشی چوری کی 45 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ سائیکل چوری کی وارداتوں میں اقبال ٹاؤن ڈویژن 68 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن سائیکل چوری کی 67 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن سائیکل چوری کے 61 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ اس کے علاوہ صدر ڈویژن سے 33، سول لائنز ڈویژن سے 23 سائیکلیں چور لے گئے، سٹی ڈویژن میں 9 ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 13 مقدمات درج ہوئے ۔ 

مزیدخبریں