ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ کے نتائج ، پرائیویٹ اداروں کے طلباء بازی لے گئے

انٹرمیڈیٹ کے نتائج ، پرائیویٹ اداروں کے طلباء بازی لے گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان کے نتائج، پہلی تین پوزیشنز پر پرائیویٹ اداروں کے طلباء کا ’’قبضہ‘‘ رہا۔

صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان میں پہلی تین پوزیشنز پر پرائیویٹ اداروں کے طلباء کی تعداد زائد رہی۔اس سے قبل میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بھی اکثریتی پوزیشن پرائیویٹ سکولوں نے حاصل کی تھی۔تراسی فیصد پوزیشنز پرائیویٹ اداروں کے طلباء نے حاصل کیں۔باقی سترہ فیصد پوزیشنز سرکاری اداروں کے طلباء نے حاصل کی تھیں۔سات تعلیمی بورڈ کی اعلان کردہ نتائج میں پہلی تین پوزیشنز میں پرائیویٹ اداروں کے طلباء بازی لے گئے۔صوبہ بھر کے دو تعلیمی بورڈز میں سرکاری اداروں کے طلباء نے زیادہ پوزیشن حاصل کی ہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer