لاہور؛ ادویات کے 21 نمونے غیر معیاری قرار، مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایت

12 Oct, 2024 | 05:16 PM

زاہد چودھری : محکمہ صحت نے جان بچانے والی ادویات کے 21 نمونے غیر معیاری قرار دے دیے ۔ 

محکمہ صحت کی جانب سے جان بچانے والی ادویات کے غیر معیاری بیچ فوری مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایت کردی ۔ 

محکمہ صحت نے انجکشن آکیسٹوسین ، ٹیبلٹ سولویرن کا بیچ غیر معیاری قرار دیدیا، ا سکے علاوہ انجکشن ،پینسا، انفیوژن میٹروئن ، انجکشن سیلمی ، سیرپ کیرینول ، انجکشن پروکین پنسلین ، ٹیبلٹ سمجیسک، انجکشن روسومائیسین،  انجکشن روسومائسین ایل اے 20 % ، انجکشن میرونم ، سسپنشن زونیڈ ، سسپنشن ہیڈازول، سسپنشن وومیٹول، سیرپ ٹریٹاڈین کے بیچز فیل قرار پائے ۔ 

مزیدخبریں