ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری

 لاہور ہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ۔عدالت نے مسلم لیگ نون اور جے یو آئی کی حد تک یکطرفہ کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔
  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام کو نوٹس موصول ہوئے لیکن ان کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے یکطرفہ کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور سنی اتحاد کونسل کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے۔درخواست گزار کے وکیل نے سیاسی جماعتوں کے پتے فراہم کر دیئے۔درخواست میں عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے عملدرآمد کرایا جائے۔درخواست پر مزید سماعت 21 اکتوبر کو ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer