ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان بزنس فورم کا پی ٹی آئی سے اسلام آباد میں اجتجاج کو ملتوی کرنے کا مطالبہ

پاکستان بزنس فورم کا پی ٹی آئی سے اسلام آباد میں اجتجاج کو ملتوی کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  پاکستان بزنس فورم کے صدر نے پی ٹی آئی سے 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

صدر پی بی ایف خواجہ محبوب الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی وفود آرہے ہیں، ہمیں اپنا تاثر خراب نہیں کرنا ، ایس سی او کا ہونے والا اجلاس ملک کی معاشی ترقی کے لئیے اہم سنگ میل ہو گا، یہ موقع اجتجاج کا نہیں ہے، ہم نے مہمانوں کو خوش آمدید کہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کامجوزہ اجلاس حکومت کی کارکردگی اور بہتر سفارت کاری کا نتیجہ ہے، اقوام عالم پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے، ایس سی او سربراہی اجلاس ایک اہم موقع ہے جو علاقائی تعاون کو فروغ دینے اور عالمی مسائل کے حل کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے بین الاقوامی سفارتکاری کی تاریخ میں یہ ایک نہایت اہم موقع ہے ، پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے ملک میں تجارت و کاروبار کو فروغ میں بھی مدد ملے گی ۔