خان شہزاد : لاہور سمیت پنجاب بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔
لاہور کی مارکیٹ میں 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہوچکا ہے، قیمت میں اضافے کے بعد 20 کلوگرام آٹے کا تھیلا 1770 روپے کا ہوگیا ہے ۔
دوسری جانب آٹے کی قیمتیں بڑھنے پر روٹی کی قیمت بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔
قیمت میں حیران کن اضافے کے بعد لاہور کے باسیوں نے حکومت سے آٹے کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔