محکمہ لائیو سٹاک کا بیوگان،طلاق یافتہ خواتین کی مدد کیلئےخصوصی منصوبہ شروع

12 Oct, 2024 | 02:58 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : محکمہ لائیو سٹاک نے بیوگان اور طلاق یافتہ خواتین کی مدد کے لیے ایک خصوصی منصوبہ شروع کیا ہے۔

 جس کے تحت انہیں پالنے کے لیے مفت بھینسیں فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 2 ارب روپے لگایا گیا ہے، جس کی پنجاب حکومت نے منظوری دے دی ہے۔محکمہ لائیو سٹاک نے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے آئندہ ہفتے درخواستیں آن لائن طلب کر رکھی ہیں۔ بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین محکمہ لائیو سٹاک کے علاقائی دفاتر میں درخواستیں دے سکتی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ان خواتین کو مالی استحکام فراہم کرنا اور ان کی خود کفالت کو فروغ دینا ہے۔ حکومت کی یہ کوششیں معاشرتی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔

مزیدخبریں