ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ مہاجر پرندوں کی حفاظت کے لئے قدرتی ماحول کا تحفظ ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مہاجر پرندوں (migrant birds) کے عالمی دن پر اہم پیغام جاری کیا گیا، مریم نواز نے کہا کہ مہاجر پرندے قدرت کا انمول تحفہ ہیں، دور دیسوں سے آنے والے مہاجر پرندے فطرت کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں، مہاجر پرندے ماحولیات کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، مہاجر پرندے ہماری زمینوں کی زرخیزی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ مہاجر پرندوں کی حفاظت کے لئے قدرتی ماحول کا تحفظ ضروری ہے، قدرتی اور قیمتی اثاثہ کی حفاظت کے لئے پنجاب میں وائلڈ لائف فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔