’آج ہماری طرف سے کمیٹی میں کوئی مسودہ پیش نہیں کیا جائے گا‘

12 Oct, 2024 | 02:25 PM

ویب ڈیسک : تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ دیکھیں گے اجلاس میں حکومت آج کن معاملات پر بات کرتی ہے۔

تحریک انصاف کے وفد نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ وفد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور دیگر افراد شامل ہیں ۔

 بیرسٹر گوہر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری طرف سے کمیٹی میں کوئی مسودہ پیش نہیں کیا جائے گا، دیکھیں گے اجلاس میں حکومت آج کن معاملات پر بات کرتی ہے۔

واضح رہے کہ مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہا ہے جس کی صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں