وقاض احمد: تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج کا معاملہ، لاہور پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں و متحرک کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباداحتجاج کی تیاریوں میں مصروف رہنماؤں و کارکنوں کی لسٹیں مکمل کرلی گئیں،نئی لسٹیں میں شامل افراد کے خلاف آپریشنز و انویسٹی گیشن ونگ کےساتھ آرگنائزڈکرائم یونٹ کریک ڈاؤن کرکیا جائے گا۔
لاہور پولیس پہلے سے مختلف مقدمات میں مطلوب اور نئی لسٹوں پر ایک ساتھ کارروائی کرے گی،تمام ایس ایچ اوز ، سپیشل برانچ کو پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں و کارکنوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
پولیس ذرائع کےمطابق جلسےکے لئےکارکنوں کو متحرک کرنے یا انتظامات کرنےوالےرہنما کے خلاف فوری کارروائی ہو گی،پولیس کو 15 اکتوبر کے احتجاج کیلئے لاہور سے پی ٹی آئی کارکنوں کو نا نکلنے دینے کا ٹاسک دیا گیا۔