ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں میں طلبا کو منشیات فروخت کرنیوالی خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار

 تعلیمی اداروں میں طلبا کو منشیات فروخت کرنیوالی خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں طلبا کو منشیات فروخت کرنے والی خاتون سمیت 5 ملزمان کو  پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 5 کارروائیوں میں خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 44 لاکھ سے زائد مالیت کی 3.445 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی ۔

ترجمان نے بتایا کہ اسلام آبادکی یونیورسٹی کے قریب سے خاتون منشیات فروش سے1کلوہیروئین، کوہاٹ میں بس اسٹینڈ پر ملزم کے قبضے سے 550 گرام منشیات اور ملتان میں یونیورسٹی کےقریب ملزم سے495گرام آئس برآمد ہوئی۔

 ملزمان نے تفتیش کے دوران تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ۔

ٹونمی موڑ ڈیرہ غازی سے 2 منشیات فروش گرفتار 

 اے این ایف نے ٹونمی موڑ ڈیرہ غازی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے ایک کلو سے زائدآئس برآمد ہوئی۔ 

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، منشیات سے پاک تعلیمی اداروں کا قیام اےاین ایف کی اولین ترجیح ہے۔