ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری

 پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری : محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

 محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں ڈینگی کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے میں 149 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے ساتھ ہی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 997 کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال اب تک مجموعی طور پر 3285 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 134 جبکہ لاہور سے 02 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، بہاولپور سے 03 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ شیخوپورہ، جہلم، فیصل آباد، اٹک، قصور، میانوالی، خانیوال، ننکانہ اور نارووال سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے گئے ہیں اور تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا مناسب سٹاک موجود ہے۔ 
 

Ansa Awais

Content Writer