ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدرِ مملکت ترکمانستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

صدرِ مملکت ترکمانستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : صدرِ مملکت آصف علی زرداری ترکمانستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری جمعہ کو وطن واپس پہنچے۔ اپنے قیام کے دوران صدر نے اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی فورم میں شرکت کی جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ امن اور ترقی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ 

دورہ ترکمانستان میں صدر زرداری کی روسی صدر سے سائیڈ لائن ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات مزید مضوط بنانے پر زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ صدرِ پاکستان کو دورے کی دعوت ترکمانستان کے ہم منصب نے دی تھی۔