ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تیرہ ہزار پیف پارٹنر سکولوں میں پہلی بار مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ کا فیصلہ

 تیرہ ہزار پیف پارٹنر سکولوں میں پہلی بار مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : جعلی انرولمنٹ پر پیف پارٹنر سکولوں کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ، محکمہ تعلیم کا پہلی بار سکولوں کی مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ کا اعلان،آئندہ سکولوں کو بچوں کی تعداد کےمطابق فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

 تیرہ ہزار پیف پارٹنر سکولوں میں پہلی بار مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ کا فیصلہ کیاگیا ہے،اب سکولوں کو حاضری رجسڑ کےمطابق فنڈز جاری ہونگے۔جعلی انرولمنٹ کا ڈیجیٹل طریقہ کار سے آن لائن ایپ سے اخراج کیا جائے گا۔انرولمنٹ کو چیک کرنے کیلئے طلباء کا داخلہ فارم چیک کیا جائے گا۔بچوں کی حاضری کم ہونے پر اخراج کا رجسٹرڈ بھی دیکھا جائے گا۔سکولوں میں عمارت اور فرنیچر کی حالت زار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی بھی مانیٹرنگ ہوگی۔پیف حکام کےمطابق فیک ریکارڈ پیش کرنے کی صورت میں متعلقہ سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer