قذافی سٹیڈیم رین واٹر مینجمنٹ منصوبے میں بڑی پیشرفت

12 Oct, 2024 | 01:15 PM

دور نایاب:قذافی سٹیڈیم میں رین واٹر مینجمنٹ منصوبے میں بڑی پیشرفت، واٹر ٹینک کی فائنل چھت ڈالنے کا کام تیزی سے جاری ہے آج 100 فیصد کنکریٹ مکمل کر کے سول سٹرکچر کو مکمل کر لیا جائے گا۔

قذافی سٹیڈیم میں رین واٹر مینجمنٹ منصوبے میں بڑی پیشرفت، واٹر ٹینک کی فائنل چھت ڈالنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ آج 100 فیصد کنکریٹ مکمل کر کے سول سٹرکچر کو مکمل کر لیا جائے گا۔

واسا اور کنٹریکٹرز نے واٹر ٹینک کی باقی چھت پر کنکریٹ ڈالنا شروع کر دیا ہے، جسے آج مکمل کر کے مضبوطی کے لیے چھوڑ دیا جائے گا۔ قذافی واٹر ٹینک کا کام یکم ستمبر کو شروع کیا گیا تھا اور اسے دسمبر میں مکمل ہونا تھا لیکن اب یہ دو ماہ قبل مکمل کیا جا رہا ہے۔

مزید برآں  واٹر ٹینک سے ملحقہ ڈرینوں کی کنکریٹ والز کا کام بھی جاری ہے۔ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو واٹر ٹینک کا کام مکمل کرنے کے بعد شٹرنگ کو بھی نکال لیا جائے گا۔
 

مزیدخبریں