ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر لاہور کی ہوا کو زہریلا بنانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

شہر لاہور کی ہوا کو زہریلا بنانے والوں کے گرد گھیرا تنگ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : شہر لاہور کی ہوا کو زہریلا، آلودگی کی فہرست میں پہلے نمبر پر لانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرلیاگیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور پولیس نے شہر کی ہوا کی آلودگی کو روکنے کے لیے ماحولیاتی تحفظ ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پنجاب تحفظ ماحول قانون اور سموگ روک تھام قواعد 2023 کے تحت کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی پٹرولنگ پلان تشکیل دیا گیا ہے جس میں سموگ پری ونشن اینڈ کنٹرول رولز 2023 پر عمل درآمد کو روزانہ پولیس پٹرولنگ ٹیموں کی ڈیوٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا ہے کہ سموگ روک تھام قواعد 2023 کی خلاف ورزی پر فوری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ لاہور پولیس کی خصوصی پٹرولنگ ٹیمیں شہر کے مضافات میں فصلوں کی باقیات جلانے کی مانیٹرنگ کریں گی، جبکہ بھٹیوں اور ٹائر جلانے والے پائرولسز پلانٹس پر بھی نظر رکھی جائے گی۔ مزید برآں، پولیس ٹیمیں کوڑا جلانے کے واقعات کی بھی نگرانی کریں گی۔

فیصل کامران نے کہا کہ سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف متعلقہ اداروں کی مدد سے فوری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، پاکستان کا دل ہے، اور اس کی فضا کو آلودہ کرنے والے قومی مجرم سے کم نہیں ہیں۔ ہم سب نے مل کر اپنے شہر کو آلودگی سے پاک کرنا ہے تاکہ یہ ہمارے اور ہمارے بچوں کے لیے محفوظ بن سکے۔
 

Ansa Awais

Content Writer