شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس؛ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا 3 دن کی چھٹی کا اعلان

12 Oct, 2024 | 01:11 PM

ویب ڈیسک : لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے 14 سے 16 اکتوبر تک تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ 

شنگھائی تعاون تنظیم کے اسلام آباد میں 2 روزہ سربراہی اجلاس کے باعث تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، ڈپٹی رجسٹرار محمد عرفان نے تعطیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق راولپنڈی میں سول اور سیشن کورٹس 3 روز بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کی کاپی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی ارسال کر دی گئی ۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پی آئی اے کے دفاتر 3 دن بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے جاری سرکلر سے معلوم ہوا کہ پی آئی اے کے اسلام آباد میں دفاتر 14سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔ 

یاد رہے کہ آج سے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں عام لوگوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں