راوی شہر میں اینٹی سموگ نائٹ آپریشن، 3 فیکٹریاں سیل،7ملازم گرفتار

12 Oct, 2024 | 01:01 PM

باسم سلطان: راوی شہر میں اینٹی سموگ مہم کے تحت نائٹ آپریشن شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک پائیرولائسز پلانٹ اور 2کارخانے سیل کر دیے گئے۔

راوی شہر میں اینٹی سموگ مہم کے تحت نائٹ آپریشن شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک پائیرولائسز پلانٹ اور 2کارخانے سیل کر دیے گئے۔

 یہ کارروائی عمران امین کی ہدایات پر کی گئی جس میں آلودگی پھیلانے والی خراب سبسکرائبرز والی فیکٹریاں سربمہر کی گئیں۔

روڈا نائٹ آپریشن کی سربراہی اعجاز کھوکھر اور وقار احمد نے کی جس کے دوران 7فیکٹری ملازمین بھی گرفتار کیے گئے۔ سیل ہونے والی فیکٹریوں میں "ایم کے سٹیل"، "پاور سٹیل" اور "ذولفقار پائیرولائسز پلانٹ" شامل ہیں۔

اعجاز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اینٹی سموگ مہم کی خلاف ورزی کرنے والے کارخانوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
 

مزیدخبریں