میرا پیارا ٹیم کی ایک اور کامیابی: 74 سالہ اماں اور 10 سالہ بچے کو اپنوں سے ملوا دیا

12 Oct, 2024 | 12:50 PM

Ansa Awais

وقاص احمد : "میرا پیارا" ٹیم نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

10 سالہ فیضان، جو کہ اپنی مالکن کے رویے سے تنگ آ کر ایدھی ہومز پناہ لینے پر مجبور ہو گیا تھا، کو اس کے اہل خانہ سے ملا دیا گیا۔ فیضان گزشتہ 4 ماہ سے ایدھی ہومز میں اپنے والدین کی راہیں تک رہا تھا۔اسی طرح 74 سالہ ڈمینشیا کی مریضہ اشرف بی بی کو بھی اس کے بچوں سے ملا دیا گیا۔ اشرف بی بی گھر کا پتہ، نام اور دیگر تفصیلات بتانے میں بلکل قاصر تھیں، جس کی وجہ سے ان کی تلاش میں مشکلات پیش آئیں۔

انسپکٹر فہمیدہ ذیشان اور ٹریفک ٹیم نے متعدد فالو اپ سیشن کیے، لیکن گھر کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ بالآخر نادرا کے بائیو میٹرک اور فیملی ٹری کی مدد سے ان کے گھر والوں کو ڈھونڈ نکالا گیا۔

اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز، آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا۔ میرا پیارا ٹیم کی یہ کامیابیاں انسانی ہمدردی کے جذبے کی عکاسی کرتی ہیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کی امید کو بڑھاتی ہیں۔
 

مزیدخبریں