سعید احمد سعید: ٹرینوں کے اوقات کار موسم سرما کے حوالے سے جاری کیے گئے،نئےاوقات کار 15اکتوبر2024سےنافذالعمل ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق ’اپ اینڈ ڈاؤن‘ کی 3ٹرینوں کےمختلف سٹیشنزپردیئےگئےسٹاپ کومستقل کردیاگیا، پاکستان ایکسپریس کا چک جھمرہ،غوری ایکسپریس کا فاروق آباد ریلوےسٹیشن سٹاپ مستقل کردیا گیا جبکہ مہران ایکسپریس کا جھمپیر ریلوے سٹیشن سٹاپ مستقل کیا گیا۔
بہاؤالدین ذکریاایکسپریس کافیروزہ ریلوےسٹیشن پرسٹاپ ختم کردیا، عوام ایکسپریس کاجنگ شاہی اورجھمپیرریلوےسٹیشن پردیئےگئےسٹاپ ختم، خیبر میل کے نوشہرہ،جہانگیرہ اورملتان ریلوے اسٹیشن پرسٹاپ کادورانیہ بڑھادیاگیا۔
اسی طرح رحمان بابا کے اٹک سٹی ریلوے سٹیشن پر دیئےگئے سٹاپ دورانیہ بڑھا دیئےگئے، راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلنے والی سر سید ایکسپریس کو نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق بحال کر دیا گیا.