جھوٹی درخواستیں دینے سے متعلق لاہورہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

12 Oct, 2024 | 12:38 PM

شاہین عتیق: تھانوں میں جھوٹی درخواستیں دیکرمخالفین کیخلاف مقدمہ درج کرانیکامعاملہ، جھوٹی درخواستیں دینےسےمتعلق لاہورہائیکورٹ نےبڑافیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ نےآئی جی کوعدالتوں سے22اےیابی میں آرڈرسےمقدمہ درج کرانے کاریکارڈسی آر اوکرانےکاحکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈسےمعلوم ہوگاکہ مدعی اس سےقبل کسی اورتھانےمیں کسی کے خلاف مقدمہ درج کراتاہےیانہیں۔

عدالت نے آئی جی سے سی آر او بنانے کے حکم پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی، فیصلے کی نقول عمران جاوید قریشی ایڈووکیٹ نے آئی جی اور سیشن کورٹ میں ججزکو پیش کردی۔

مزیدخبریں