شہر کے تمام سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ، بچوں کی صحت کو سنگین خطرہ

12 Oct, 2024 | 12:28 PM

زاہد چوہدری:   شہر  لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ سنگین، شہر کے تمام سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

 قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے سیوریج کے تین نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہے۔

ملتان روڈ، آؤٹ فال روڈ اور گلشن راوی ڈسپوزل سٹیشنز سے لئے گئے سیوریج نمونوں میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ صورتحال بچوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب رواں برس لاہور میں پولیو وائرس کی مسلسل موجودگی کی تصدیق کے باوجود پولیو کیخلاف چلائی جانے والی مہمات اس وائرس سے چھٹکارا دلانے میں ناکام رہی ہیں۔ حکام کی جانب سے اس معاملے پر فوری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ بچوں کی صحت کو محفوظ بنایا جا سکے۔
 

مزیدخبریں