ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج، پی ٹی آئی لاہور نےکارکنوں کو اہم ٹاسک دیدیا

15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج، پی ٹی آئی لاہور نےکارکنوں کو اہم ٹاسک دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم:تحریک انصاف کا 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج، پی ٹی آئی لاہور کےٹکٹ ہولڈرزاورکارکنوں کو تیاری کی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز کو کارکنوں کو لانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی، ہدایت کی گئی کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کارکنان کو موبلائز کرنے کے ذمہ دار ہوں گے، ٹکٹ ہولڈرز ٹرانسپورٹ کا انتظام خود کریں گے،ہر ٹکٹ ہولڈر کم از کم 50 کارکنوں کو لائے گا۔

تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچانے کے ذمہ دار ہونگے،تمام ٹکٹ ہولڈرز کارکنوں کیلئے ویڈیو بیان جاری کریں، کارکنوں کو موبلائز کرنے کیلئے کارنر میٹنگز کی جائیں،قیادت کوبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو احتجاج کیلئے پہنچنے کی کال دی جائیگی۔