آئی جی پنجاب کا تعلیم دوست ویژن: پولیس ملازمین کے بچوں کے لیے سکالرشپس جاری

12 Oct, 2024 | 11:46 AM

Ansa Awais

علی ساہی :آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے بچوں کی تعلیم کی بہتری کے لیے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ریکارڈ سکالرشپس جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت 9208 بچوں کے لیے 62 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد تعلیمی وظائف فراہم کیے جائیں گے۔

پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈگریوں کے لیے 459 طلبا کو 3 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد کی رقم دی گئی۔ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے 650 طلبا کو 7 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد وظائف جاری کیے گئے۔آئی ٹی ڈگری پروگرامز کے لیے 750 طلبا کو 5 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کی رقم فراہم کی گئی۔انجینئرنگ ڈگری کے طلبا کے لیے 235 طلبا کو 3 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد سکالرشپس دی گئیں۔بی اے اور بی ایس آنرز کے مختلف پروگرامز 3053 طلبا کو 26 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد وظائف دیئے گئے۔انٹرمیڈیٹ کے طلبا 3266 طلبا کو 8 کروڑ 87 لاکھ روپے تعلیمی اخراجات کے لیے دیے گئے۔قرآن پاک حفظ کرنے والے 453 بچوں 4 کروڑ 3 لاکھ روپے کی رقم دی گئی۔بزنس ایجوکیشن حاصل کرنے والے 205 طلبا 1 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد وظائف فراہم کیے گئے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ یہ وظائف پولیس ملازمین کے بچوں کی تعلیمی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہیں، اور ان کا مقصد ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مستقبل کے لئے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ اقدام نہ صرف پولیس ملازمین کی زندگیوں میں بہتری لائے گا بلکہ ان کے بچوں کے مستقبل کو بھی روشن کرے گا۔
 

مزیدخبریں