پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کا معاملہ

12 Oct, 2024 | 11:32 AM

Ansa Awais

حسن علی : پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی سے رابطہ کیا ہے تاکہ پنجاب میں پاور شیئرنگ کے فارمولے پر مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق، پیپلز پارٹی کی کمیٹی نے اراکین پنجاب اسمبلی کے اصرار پر یہ اقدام اٹھایا۔

پاور شیئرنگ فارمولے پر بات چیت کے سلسلے میں چھٹا اجلاس آئندہ ہفتے لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔ اس اجلاس کا مقصد پاور شیئرنگ فارمولے کو حتمی شکل دینا ہے۔

اجلاس میں دونوں جماعتوں کے اعلیٰ عہدیداران شریک ہوں گے، اور اس میں پنجاب میں سیاسی استحکام کے لئے اہم فیصلے کیے جانے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاور شیئرنگ فارمولے کو حتمی شکل دی جائے گی.

مزیدخبریں