جنید ریاض: حکومت نے فیک اینرولمنٹ کی بنیاد پر سکولوں کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
13 ہزار پیف پارٹنر سکولوں میں پہلی بار مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائے گی، جس کے تحت سکولوں کو حاضری رجسٹر کی بنیاد پر فنڈز جاری ہوں گے۔
اینرولمنٹ کا ریکارڈ اب ڈیجیٹل طریقے سے آن لائن ایپ پر رکھا جائے گا۔ طلباء کے داخلہ فارم کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور بچوں کی حاضری کم ہونے پر اخراج کے رجسٹر کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
سکولوں کی عمارت اور فرنیچر کی حالت کا بھی معائنہ کیا جائے گا، جبکہ بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
فیک ریکارڈ پیش کرنے کی صورت میں متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔