علیمہ خانم، عظمیٰ خان کیخلاف درج نامعلوم مقدمات کی تفصیلات طلب

12 Oct, 2024 | 10:43 AM

ملک اشرف: لاہورہائیکورٹ نےبانی پی ٹی آئی کی بہنوں کےخلاف درج نامعلوم مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کےمطابق عدالت نےوفاقی اورپنجاب حکومت سمیت دیگرفریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے 15اکتوبرکوجواب طلب کرلیا، جسٹس علی ضیاباجوہ نے شہری عظیم خان کی درخواست پرحکم جاری کیا۔
درخواستگزار نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور عظمیٰ خان کے خلاف نامعلوم مقدمہ کے حصول کے لئےہائیکورٹ سے رجوع کیا،  وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خانم اور عظمی خان کو نامعلوم کیس میں دوبارہ گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں