بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد سراج DSP بن گئے

12 Oct, 2024 | 10:26 AM

ویب ڈیسک: ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سراج نے آج سرکاری طور پر تلنگانہ کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے طور پرڈیوٹی سنبھال لی ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی غیر معمولی کامیابیوں کے سبب ریاستی حکومت نے اعزاز میں ان کی تقرری کی ہے، محمد سراج نے اپنے کریئر کی نئی شروعات کرتے ہوئے آج تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو رپورٹ کیا ہے۔

ریاستی وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے اعلان کے بعد تلنگانہ کی ریاستی حکومت نے ایکٹ 1994ء میں ترمیم کر کے ان تقریروں کو آسان بنایا ہے،چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ سراج کو ایک باوقار گروپ-I حکومت کا عہدہ ملے گا۔

یاد رہے کہ  محمد سراج نے 2020ء تا 2021ء ہندوستان کے دورہ پر  آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا تھا،حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا جہاں انہوں نے 2 میچوں میں 4وکٹیں حاصل کیں تھیں، محمد سراج کا اگلا چیلنج نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہے جو 16؍ اکتوبر کو بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں متوقع ہے۔

مزیدخبریں