ویب ڈیسک: سعودی وزارت حج وعمرہ نے سیزنل ورک ویزوں کےاجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان کردیا۔
سیزنل ورک ویزوں پر آنے والے 90 دن قیام کرسکیں گے، مزید 90 دن کی توسیع ہوسکے گی۔
سیزنل ورک ویزوں کی فروخت پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا،متعلقہ کمپنی یا ادارے کو حج اورعمرہ سروسز کے لیے 5 برس تک بلیک لسٹ کر دیا جائے گا جبکہ دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔