پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ

12 Oct, 2024 | 10:06 AM

قیصرکھوکھر: حکومت پنجاب نے صوبے کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دیا۔

اس میں ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجنپور اور کوٹ ادو شامل ہیں، جہاں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، احتجاج اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ پابندی ہفتہ 12 اکتوبر سے سوموار 14 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی اجتماعات کو دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

محکمہ داخلہ نے امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے یہ احکامات جاری کیے ہیں، اور اس کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں