محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

12 Oct, 2024 | 09:49 AM

کومل اسلم:فضائی آلودگی کے ڈیرے,لاہور اے کیو آئی208 کے ساتھ دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آلودہ قرار,لاہور میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں جبکہ ملک کے دیگر بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہے، راولپنڈی 192، کراجی 179, ملتان 172,پشاور 160، خیبر پختونخوا 73، اسلام آباد 72 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی، لاہور کے مختلف شہر جوہر ٹاؤن 282,یوایس قونصلیٹ 227,ٹھوکر 208، عسکری دس 200 اے کیو آئی ریکارڈ کی۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لاہور کی فضاؤں میں خنکی محسوس کی جانے لگی،درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،ماہرین نے پیش گوئی کی کہ لاہور میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی، بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے,اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، پنجاب اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم تھرپارکر، مٹھی، سجاول، بدین اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں