ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شفیق آباد پولیس کا احسن اقدام، لاپتہ تین بھائی والد کے سپرد

 شفیق آباد پولیس کا احسن اقدام، لاپتہ تین بھائی والد کے سپرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: شفیق آباد پولیس نے دو ماہ سے لاپتہ تین بھائیوں کو ان کے والد کے سپرد کر دیا ۔

 تینوں بھائی گھر سے تنگ دستی کی وجہ سے بھاگ کر لاہور آ گئے تھے اور کھانے پینے کے لیے لوگوں سے پیسے مانگتے رہے۔

پولیس کو اطلاع ملنے پر انہوں نے تینوں بھائیوں کو تحویل میں لے لیا۔ والد کو اطلاع کرنے پر یہ پتہ چلا کہ تینوں بھائی گھر سے بھاگے ہوئے ہیں۔

شیخوپورہ کے رہائشی علی حسن، زاہد اور زین کو بحفاظت ان کے والد کے سپرد کیا گیا ہے۔

 بچوں کے بحفاظت ملنے پر والد نے شفیق آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے دعائیں دیں۔