دور نایاب:سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں زیر تعمیر سیلیسٹیا آئی ٹی ٹاور کی بنیاد کا کام مکمل ہو گیا ہے، جبکہ رافٹ کنکریٹ بورنگ کے بعد پہلی بیسمنٹ کی روف سلیب کا کام جاری ہے۔
سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کا دورہ کیا، جہاں انہیں جاری تعمیراتی کام کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ دورے کے دوران عمران امین نے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔
انہوں نے ہدایت دی کہ ہر صورت اپنے شیڈول سے آگے رہتے ہوئے تعمیراتی کام مکمل کیا جائے۔ بیسمنٹ ریٹیننگ وال اور کالمز پر کام بھی تیزی سے جاری ہے، جس سے منصوبے کی ترقی میں مزید تیزی آ رہی ہے۔