ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تنگوانی میں مغویوں کی بازیابی کیلئے بگٹی برادری کا احتجاج، انڈس ہائی وے بلاک

 تنگوانی میں مغویوں کی بازیابی کیلئے بگٹی برادری کا احتجاج، انڈس ہائی وے بلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 محمد رمضان میرانی: تنگوانی میں بگٹی برادری نے تنگوانی میں مغویوں کی بازیابی کے لیے احتجاج کرتے ہوئے شکارپور انڈس ہائی وے بلاک کر دیا ۔

 مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ نوجوانوں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب کرایا جائے، مظاہرین نے الزام لگایا کہ پولیس مغویوں کی بازیابی کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کر رہی۔

احتجاج کے باعث انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جس سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بگٹی برادری کے افراد نے کہا کہ ان کے نوجوان کئی دنوں سے ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں، اور پولیس صرف جھوٹے وعدے کر کے انہیں روڈ کھلواتی ہے مگر مغویوں کی بازیابی میں ناکام ہے۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ کچے کے ڈاکو ہر روز مغویوں پر تشدد کرکے ان کی ویڈیوز وائرل کرتے ہیں، جن میں مغوی چلاتے ہیں اور اپنی رہائی کی اپیل کرتے ہیں۔

دریں اثنا، پولیس اور رینجرز نے مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا ہے، جس میں 800 سے زائد پولیس اہلکار اور رینجرز شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی کم از کم 9 ٹھکانے تباہ کیے گئے ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 سے زائد ڈاکو زخمی ہوئے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ  یہ آپریشن مغویوں کی بحفاظت بازیابی اور ڈاکوؤں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔