نواب ٹاؤن میں ٹریفک حادثہ، دو افراد زخمی

12 Oct, 2024 | 08:52 AM

رانا فاران یامین: نواب ٹاؤن کی حدود میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی کی ٹکر سے  دو افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں 18 سالہ بلال اور 21 سالہ عبداللہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق عبداللہ کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے ہیں جبکہ بلال کی کمر اور ٹانگوں سمیت دیگر حصے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

پولیس اور ریسکیو ٹیم کی جانب سے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خاتون ڈرائیور کو حراست میں لے کر ان کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔ حادثے میں ملوث گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ قانونی کارروائی جاری ہے۔
 

مزیدخبریں